سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
صوبے میں ہول سیل میں گندم 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس سے قیمت 67 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 3 روپے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی ہے۔
فلور ملز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کردیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 725 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نےآٹا سستا کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 880 روپے میں ملے گا جب کہ 10 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے ہوگی۔