سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی

کراچی: سندھ کابینہ نے 1700 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ نے بجٹ کی منظوری دی۔

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد ہے جو ٹیکس فری بجٹ ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہے،کابینہ ارکان اور اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے بنائے گئے بجٹ میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں