سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بن گئے جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سبطین کان کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں