سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے 14 مئی(بروز ہفتے) کو سی ٹی آئی گراونڈ میں پی ٹی آئی کےجلسے کی درخواست کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔
سی ٹی آئی گراؤنڈ امریکن مشن کی ملکیت ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے۔
سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے، تحریک انصاف سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔