نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں  قائم مقام صدرصادق سنجرانی  نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے قائد ایوان کے انتخاب میں 174 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہےکہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہوگئے  ہیں اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علالت اور مختصر رخصت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں