‘صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں’

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق افواہوں کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں بتایا کہ صحت کارڈ پروگرام بند ہونے کی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا یہ پروگرام وفاقی حکومت کے قطعی محتاج نہیں۔

تیمور جھگڑا نے لکھا کہ اس پروگرام کو ضروری قانونی تحفظ دینے کیلئے اگلی کابینہ میں قانون سازی کی منظوری دیں گے، قانون سازی کے زریعے خیبر پختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج لازمی ہوگی۔

جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ سے اب تک تقریباً 1.1 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں، صرف مارچ میں خیبرپختونخوا کے 80,000 سے زیادہ شہریوں نے صحت کارڈ سے استفادہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی جان لیں اس پروگرام کو وفاقی سطح پر ختم کرنا پاکستانیوں کے حقوق تلفی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں