شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائی میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو مقامی افراد نے سراہا ہے۔ مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے فورسز کوتعاون کا یقین دلایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں