جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ تبادلے میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، کیپٹن سعد بن عامر کی عمر 25 سال اور تعلق راولپنڈی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھپے دہشتگردوں کے صفایا کےلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔