وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راشد محمود کو آصف حیدر شاہ کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور لگا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف حیدر شاہ ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث دباؤ کا شکار تھے اور رخصت پر چلے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق راشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) پاور ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے قبل سیکر ٹری پاور آصف حیدر شاہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے باعث وزیر اعظم آفس کی طرف سے دباؤکا شکار تھے اور بطور سیکر ٹری پاور کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے جس کے باعث وہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔
رخصت پر جانے والے سیکر ٹری آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔