سوات: سیلا ب سے تباہی، عمارتیں دریا برد،ایمرجنسی نافذ، نقل مکانی کی ہدایات

سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں

ادھر ٹانک کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دیدیا گیا ہے، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

دوسری جانب دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ اوچ شریف کے مکین فصلوں مال مویشیوں سے محروم ہو گئے ہیں، مکانات بھی سیلابی پانی کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کو ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی، سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گزار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں