پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری ،سعودی عرب نے سکالرشپ کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے اپنی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا جس کے تحت منتخب طلبا کو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کے لیے سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، ذراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز کے شعبے میں سکالر شپ کا اعلان کیا ہے جس سے ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔

اسکالر شپ کے حامل طلبا کو 850 ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جب کہ سائنس کے شعبے کے طلبا کے لیے وظیفہ 900 سعودی ریال ہوگا۔ اس کے علاوہ طلبا کو ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ 3 ماہ کا وظیفہ سمیت مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسکالرشپ میں پاکستان اور کشمیر کے طلبا درخواستیں دے سکتے ہیں، درخواست دینے والے طلبا کی عمر 17 سے 25، ماسٹرز کے لیے30 اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مختص کی گئی ہے۔

اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق پاکستانی طلبا کو درج زیل 25 جامعات میں اسکالر شپ دی جائیں گی۔

سعودی محکمہ تعلیم کے مطابق 23 جامعات میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائے گا جب کہ نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ جب کہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں