پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر محنت و اطلاعات سندھ سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) August 19, 2022
ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفے پر فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے.