روس،یوکرین تنازع: وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

روس، یوکرین بدلتی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں موجود پاکستانی وفد اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے مشاورت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ماسکو کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یاد رہے پاکستانی وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں، جہاں ان کی آج روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ  بھی کریں گے۔ مصروف دن گزارنے کے بعد رات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں