تحریک انصاف کا ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ۔

کابینہ اجلاس میں حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ایک بار پھر عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں مراسلے میں مبینہ سازش کوپبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اراکین نے اس حوالے سے مراسلےکی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

اجلاس میں خط کو پبلک کرنے پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ تمام اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں