رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں، شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کے دکھائیں۔

پیٹرول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے 13 روپے پیٹرول بڑھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں