وزیر مذہبی امور کا وزیراعظم سے رمضان کی نشریات کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان سے رمضان المبارک میں ٹیلی ویژن کی نشریات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اینکرز اور پریزینٹرز رمضان شوز کے دوران ہمیشہ تنازعات پیدا کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر عوام سے غم و غصے کے اظہار کو دعوت دیتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کو خود یہ شکایات موصول ہوتی ہیں کہ زیادہ تر مہمانوں کے پاس ایسے شوز میں رائے کے اظہار کے لیے درکار عقیدے کے معاملات میں گہری سمجھ بوجھ نہیں ہے۔

تاہم پیر نورالحق قادری نے اپنے خط میں کسی فرد کا نام نہیں لیا لیکن حکام نے بتایا کہ وزارت کو ٹیلی ویژن میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ “معاشرے کے لیے ایک بری مثال” قائم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مفتی قوی کے خلاف بھی ایسی ہی شکایات موصول ہوئی ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نجی چینل پر کسی بھی شو کی میزبانی کرنے پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی چینل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رمضان کی نشریات میں مذہبی تنازاعت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غم غصے کی لہر دوڑ جاتی جس سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ برقرار رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں