رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے عوامی لین دین کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک بینکوں کے عوامی لین دین کے اوقاتِ کار صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

مرکزی بینک کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ جمعے کو بینک عوامی لین دین صبح 10 بجے سے 1 بجے تک کریں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اوقاتِ کار پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں