رمیش کمار نے گالی دینے پر شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے رمیش کمار نے شہباز گل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گالی دینے کے معاملے پر قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔

رمیش کمار نے شہباز گل کو گالی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے کے لیے لیگل نوٹس بھجوادیا ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے توسط سے لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15 دن میں رمیش کمار سے معافی مانگیں اور 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں