ملک بھر میں کاغذ کی قیمت میں اضافہ، درسی کتابوں کی چھپائی مشکلات کا شکار

ملک بھرمیں کاغذ کی قیمت دُگنی ہوگئی اور درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی۔

ملک میں درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا اور درسی کتابوں کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ فی کلو 100 روپے میں فروخت ہونے والے کاغذ کی قیمت 300 روپے تک جا پہنچی ہے۔

نیا تعلیمی سال سر پرآ پہنچا ہے اور درسی کتب کب ملیں گی؟ اس کا علم نہیں ہے جس کے باعث والدین اورطلبہ پریشان ہیں۔

سرکاری اسکولوں میں مفت کتابیں بھی نہیں مل سکی ہیں جبکہ نجی اسکولوں میں پیسے دیکر بھی طلبہ کو کتابیں میسر نہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے مسئلہ اُٹھانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیرکا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے وزیرتعلیم راناتنویرحسین کوفوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ والدین اورطلبہ کودرپیش تکالیف کوفی الفوردورکیا جائے، مسئلےکے ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں