لاہور: وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رواں برس مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک ہوگی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قابل قدر اورباعث فخر ادارہ ہے۔