پنجاب کے مختلف شہروں ميں ڈيزل کی شارٹيج کے باعث کاشت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیزل بحران کے باعث کاشت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کاشت کار ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔
شکرگڑھ ظفروال کے پیٹرول پمپس سے محدود پیمانے پر سپلائی ہورہی ہے جس کی وجہ سے گندم کی فصل کاٹنے کی تیاری کرنے والے کسانوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
لیاقت پور اورگردونواح میں پٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل کی فراہمی بند کر دی ہے ۔ پتوکی اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کسان ڈیزل کے حصول کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں۔
پٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے، موجودہ اسٹاک سے کسانوں اور ٹرانسپورٹر کو ڈیزل فراہم کررہے ہیں۔ عوام نے وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی قلت کافوری نوٹس لیا جائے۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے۔ گھریلو ، کمرشل اور صنعتی صارفین صورتحال سے پریشان ہیں.