پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل

پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔ اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔

پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔ تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں