اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد پنجاب اسمبلی کا آج ہی طلب کرلیا۔
گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں غیر معمولی غیر معمولی فتح کے بعد تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو پنجاب اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
انتخابی نتائج کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔
اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد چوہدری پرویز الہی نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ عمران خان نے بھرپور انتخابی مہم چلاکر حقائق عوام کے سامنے رکھے۔ پہلے دن سے یقین تھا کہ عوام درست فیصلہ کریں گے۔ انشااللہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پوری توجہ عوام کو ریلیف دینے پر ہوگی۔