پنجاب ( Punjab ) اور خیبر پختونخوا ( Khyber Pakhtunkhwa ) کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث رات سے علی الصبح تک تمام موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ صفر رہ گئی، جب کہ سوات ايکسپريس وے بھی بند کردی گئی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے بعد اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو رات سے بدھ 4 جنوری کی علی الصبح تک مختلف مقامات سے بند کیا گیا، تاہم موسم کی صورت حال بہتر ہونے پر صبح 9 بجے انہیں کھول دیا گیا ہے۔
اطلاع:
موٹروے ایم 11، لاہور- سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ہے۔— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
مزکورہ سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ https://t.co/F3pWypdjMY
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
اطلاع:
موٹروے ایم 2، کوٹ مومن (کلومیٹر 162) تا ٹھوکر(کلومیٹر 00) ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ہے۔— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
مزکورہ سڑک کو رُکن پور (کلومیٹر 579) تا روہڑی (کلومیٹر 386) کھول دیا گیا ہے۔ https://t.co/K5LeCBgkev
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
مزکورہ سڑک ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ https://t.co/qzyMr0YYsR
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
اطلاع!
مقام: ایم-11، کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ (کلومیٹر 00) تا محمود بوٹی ٹول پلازہ (کلومیٹر 18) اور ناروال/کامونکی انٹرچینج (کلومیٹر 43) تا سمبڑیال مین ٹول پلازہ (کلومیٹر 91) کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
Service Above Self… pic.twitter.com/ALc4vfKPAC
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 4, 2023
موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ جب کہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی تھی۔ ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹرے ایم ٹو اور موٹر وے ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔
ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب پاکستان پوسٹ ملک کے مختلف حصوں میں دھند کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل میں تاخیر کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے چھائی دھند کے باعث پاکستان پوسٹ کا فضائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجودہ موسمی حالات کے نتیجے میں ہمارے ہوائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشنز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں آخری منزلوں پر ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے، ہم اس تاخیر کو کم سے کم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پاکستان پوسٹ کے صارفین سے تعاون اور افہام و تفہیم کی درخواست کر رہے ہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، دھند نے نہ صرف مسافروں بلکہ ملک بھر میں ہوائی اور ریل ٹرانزٹ آپریشنز کو بھی متاثر کیا ہے۔
پاکستان پوسٹ تقریباً 13,000 ڈاک خانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں ڈاک کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ بغیر کسی لاگت کے تقریباً 20 ملین گھرانوں اور کاروباروں کو کمیونٹی سروس کے طور پر ڈلیوری خدمات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان پوسٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایجنسی کے فرائض بھی انجام دیتا ہے، جس میں سیونگ بینک، پوسٹل لائف انشورنس، ٹیکسوں کی وصولی، بجلی کے بل، پانی، سوئی گیس اور ٹیلی فون کے بل شامل ہیں۔
پاکستان پوسٹ یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ایک یونیورسل پوسٹل سروس نیٹ ورک بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ لوگوں، اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید مصنوعات کی پیشکشوں کے ذریعے سستی قیمت پر ڈاک، رقم اور مواد کی محفوظ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔