پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایوان میں آتے ہی شور مچ گیا اور ایوان کسی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

پنجاب اسمبلی میں شور شرابے کے دوران اسمبلی اجلاس اتوار کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک لیے جاسکیں گے اور کاغذات کی اسکروٹنی شام 6 بجے کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں