16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں، ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کوما میں جاچکی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد پچھلے 30 گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی خاتون ممبر پنجاب اسمبلی آسیہ امجد اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر کے ذریعے بلائی گئی پولیس تشدد کی وجہ سے اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور کومہ میں ہیں۔
امید ہے معزز عدلیہ اور ادارے اس واقع کا نوٹس لے کر آسیہ امجد اور اہلِ خانہ کو انصاف دلوائیں گے۔ pic.twitter.com/HP6VUI0Ro2
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) April 20, 2022
ذرائع کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔