عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق متحد ہوکر وزیراعلی کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں، عوام تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کردی ہے، مسلم لیگ ن کا ہارس ٹریڈنگ سے پنجاب میں جیتنے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے آج بھی اسی روش پر قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اپنے ارکان اسمبلی پر پورا اعتماد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں