پاکستان تحریک انصاف کو تاحال کراچی جلسے کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی میں شیڈول جلسے کی ضلعی انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دی۔

تحریک انصاف نے 12 اپریل کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ایسٹ کو باغ جناح میں جلسے کی درخواست دی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی نے جلسے کی سیکیورٹی پر پولیس سے رائے طلب کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے کے بعد اجازت کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں