پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کمال راشد خان جوکہ کے آر کے کے نام سے جانے جاتے ہیں ، نے حال ہی میں پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کے سیاسی بیان پر مشتمل ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔

ویڈیو شئیر کرنے کے ساتھ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں بھی ان جیسے دو، تین وفاقی وزیر ہونے چاہئیں۔

اداکار کمال راشد خان نے مزید لکھا کہ بھارت میں کوئی ان جیسا ہوشیار اور اچھا مقرر سیاستدان کیوں نہیں ہے؟

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511700947252219916?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511700947252219916%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F04%2F886887%2F

اپنا تبصرہ بھیجیں