پی ٹی آئی کاآج ملک گیراحتجاج،رات 8 بجےنکلنے والے شہری احتیاط کریں

ملک میں بڑھتی پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) آج بروز اتوار 19 جون کو ملک گیر احتجاج اور مظاہرہ کرے گی۔

ہفتہ 18 جون کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات انتہائی مہنگی ہونے کے سبب تحریک انصاف نے ملک گیر مظاہروں کا پروگرام بنایا ہے۔

مظاہرے سے متعلق ترتیب دیئے گئے پروگرام کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج کریگی، جب کہ لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائیگا۔

ملک بھر کے 7 بڑے شہروں میں رات 9 بجے سے احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قائدین اپنے اپنے شہروں میں مظاہرے کی قیادت کریں گی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب بھی کریں گے۔ دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب بڑی اسکرینوں سے لائیو دکھایا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاج رات 9 بجے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں بڑے شہروں میں مخصوص جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی آج 7 بڑے شہروں میں احتجاج کریگی۔

کراچی میں شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے مظاہرین آج رات اکٹھے ہوں گے۔

لاہور میں تحریک انصاف لاہور کے لبرٹی چوک پر احتجاج اور مظاہرہ کرے گی۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا احتجاج اور مظاہرہ ہوگا۔

پشاور میں‌تحریک انصاف کی جانب سے ہشت نگری گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

ملتان کے چوک شاہ عباس میں پی ٹی آئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

فیصل آباد کے علاقے گھنٹہ گھر کے سامنے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرہ کریگی۔

راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ لال حویلی راولپنڈی میں شیخ رشید، اور راشد شفیق کی قیادت، میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں