اپوزیشن پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیوں کیا؟۔

براہ راست سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے انتخابات سے بھاگنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انتخابات کا اعلان ہوا تو اپوزیشن سپریم کورٹ میں کیا کر رہی ہے؟ اپوزیشن این آر او II چاہتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی کی طرف نہیں بڑھ سکتا جب تک کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ نہ ہوں جو حقیقت میں ملک کی بہتری کے بارے میں سوچیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اس بار ویژن والے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ [پہلے] الیکشن کیسے لڑنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان خرید کر حکومت بنانا جمہوریت کی نفی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور حکومت سلیکٹڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان (اپوزیشن ) کے خلاف کرپشن کے مقدمات ہیں اور وہ این آر او ٹو چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں