پی ٹی آئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی ، ڈپٹی کمشنرلاہورنےاین اوسی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے ۔

خیال رہے کہ وفاق میں حکومت الٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنا پہلا جلسہ پشاور جبکہ دوسرا جلسہ کراچی میں مزار قائد کے سامنے کیا تھا۔

ان جلسوں کی خاص بات یہ ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان مرکزی جلسے میں شرکت کرتے ہیں جبکہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی جلسے سجاتے ہیں جہاں قد آور سکرینوں پر مرکزی جلسے کی تقریب دکھائی جاتی ہے ۔

اس طرح ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں