پی ٹی آئی نے سندھ میں جے یو آئی (ف) کیساتھ بلدیاتی انتخاب کے لیے اتحاد کرلیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی ۔

جس کے لیے جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی نے شکارپور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا .

جمیعت علمائے اسلام نے اپنی حریف جماعت تحریک انصاف کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتحاد کر لیا ہے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

ای سی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں