اب پی ٹی آئی والوں کو بھی مہنگائی نظر آنا شروع ہوجائے گی، ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی والوں کو بھی بدترین مہنگائی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج سے حکومت کی تبدیلی کے بعد سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوگی کہ پی ٹی آئی والوں کو بھی بدترین مہنگائی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد ساتھیوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، ارسلان خالد اور ڈاکٹر رضوان سمیت گوہر نفیس کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں