اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 16.49 فیصد پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مجموعی شرح 16.49 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں24 روپے45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے اور آلو85 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں8 روپے37 پیسے اضافے کے بعد 434 روپے 62 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ سرسوں کے تیل کی فی کلو قیمت 9روپے95 پیسے بڑھی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ بیف 2 روپے 38 پیسے، کیلے4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ چائے، چاول، دال مسور، چنا، خشک دودھ اور تازہ دودھ بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں