وزیر اعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے جس سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا، منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی

پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔

شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نےآئندہ ہفتے تمام متعلقہ افراد کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں