وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
بجلی کے زائد بلوں کی شکایات پر وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیربجلی خرم دستگیر، معاون خصوصی احد چیمہ و دیگر حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا، اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کو جوابدہ ہے۔