وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔

خیال رہےکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بناء پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں