وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

عمران خان پر فائرنگ کے واقعے اور ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے اور اس کے بعد ملکی مجموعی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں حکمران اتحاد کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال، تحریک انصاف کے مارچ اور وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے پر غورہوگا۔ اور موجودہ صورتحال میں حکمران اتحاد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں