پی پی 7 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

راولپنڈی: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی7راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی پی7 کہوٹہ راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کوآج صبح 10 بجے آر او آفس طلب کیا گیا ہے۔

فیصلے میں تحریرکیا گیا کہ پی پی7میں دوبارہ گنتی نہیں ہوگی، نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کیلئے ٹھوش شواہد نہیں دیئے، جن پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض تھا ان کا پوچھا گیا، 21 پولنگ اسٹیشنز کی فہرست دی، ٹھوس وجوہات پوچھنے پر درخواست واپس لے لی، عدم شواہد کی بنیاد پردوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی۔

خیال رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پی ٹی آئی کے امیدوارشبیراعوان نے دی تھی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرریٹرننگ افسرنے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں