سیاستدانوں کو عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاست دانوں کوعمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے اور حکومت میں موجود اپنے وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں