مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے خط کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا۔
اگر امریکی سفارتکار سے 7مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا؟احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پھگلنا شروع ہوئیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کے اعلان پر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس نشست سے استعفیٰ دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔