نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے، شہباز گل

سلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ امریکہ اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائبلیٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ نااہل لیگ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔

انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ جھوٹے مکروفریب پھیلانے میں مصروف ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ والےعوام کے سامنے بےنقاب ہو چکے ہیں لیکن منی لانڈرنگ کے بےتاج بادشاہ دوسروں پر جھوٹے الزام دھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام شواہد پیش کیے لیکن نااہل لیگ نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ اب نااہل بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے کتنی فارن فنڈنگ حاصل کی ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں