پشاور دھماکہ، وزیر اعظم عمران خان کی شدید مذمت، رپورٹ طلب

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگش کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں