اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج سہہ پہر 4 بجے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔ جس میں وہ عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھولی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر ہوگا۔