وزیر اعظم کا آج قوم سے خطاب مؤخر

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے اہم خطاب مؤخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب  کریں گے تاہم اب فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ اب عمران خان کا خطاب کب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں