پیزا ڈیلیوری میں تاخیر پر شہری نے پولیس کو شکایت کردی

کھانے کا آن لائن آرڈر دینے کے بعد صبر کے ساتھ ڈیلیوری بوائے کا انتظار کرنا معمول کی بات ہے لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہوگا کہ کوئی سر پھرا شخص آرڈر کی تاخیر پر پولیس کو شکایت درج کروائے گا؟

ایسا ایک غیر معمولی واقعہ برطانوی علاقے ایسیکس میں پیش آیا جہاں پولیس کو شکایت کی ایک فون کال موصول ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری کا پیزا گھر پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوا تو اس نے پولیس کو فون کرنے کا فیصلہ کیا اور فون پر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے پیزا کی ڈیلیوری کے لیے 30 منٹ سے انتظار کر رہا ہے۔

اس کال کےبعد پولیس نے اس شخص پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ہیلپ لائن غیر سنجیدہ لوگوں کے لیے ہرگز نہیں ہے، اس پر فون کرنا آپ کے پاس آخری آپشن ہونا چاہیے، کسی ہنگامی صورت حال میں ہی اس نمبر پر رابطہ کریں’۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ شخص نے مذاق کیا ہے یا وہ واقعی سنجیدہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں