کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے طیار کو گوادر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثہ سے بچالیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی کے 504 نے گوادر سے کراچی کے لیے اڑان بھری تو طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا۔
جس کے بعد گوادر ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے دیکھ کر کپتان کا آگاہ کیا گیا، جس نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کر کے طیارہ کو بحفاظت اتار لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں 60 مسافر سوار تھے جبکہ معائنے پر معلوم ہوا طیارے کا دائیاں ٹائر پھٹا ہوا تھا۔
تاہم واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔