پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے گئے،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی،سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کےدوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔