پشاور دھماکا : خودکش بمبار کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں مارے گئے

  جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش بمبار کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا کو بتایا کہ سہولت کار عبدالواجد ، مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ  تینوں سہولت کار دہشتگرد تاجر ستنام سنگھ، مذہبی اسکالر قاضی شیخ عبدالحمید اور دیگر افرادکے قتل میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اب تک صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد مقامات  کی سکیورٹی جانچ پڑتال  کی گئی۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش حملے میں 62 افراد شہید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں